پیرو: لینڈ سلائیڈنگ، 2 کشتیاں زد میں آگئیں، 13 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

Published On 03 December,2025 03:03 am

ایپاریہ: (دنیا نیوز) پیرو کے علاقے ایپاریہ میں مقامی بندرگاہ کے قریب لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔

لینڈ سلائیڈنگ میں 2 کشتیاں زد میں آگئیں جس کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہوئے، 28لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کشتوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت دیگر افراد سوار تھے، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کشتی مکمل ڈوب گئی دوسری کو شدید نقصان پہنچا۔