ماسکو: (دنیا نیوز) امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کی روسی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنربھی موجود تھے۔
روسی صدر کے نمائندہ کیرل دیمیتریف نے ملاقات کو تعمیری قرار دے دی، روسی نمائندہ یوری وشاکوف نے کہا بحران کے حل کے زیادہ قریب نہیں، ابھی بہت کچھ کرنا ہے، وٹکوف صدر ٹرمپ کو بات چیت سے آگاہ کریں گے۔
ملاقات میں روس امریکا اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔



