بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکا کے وینزویلا آنے جانے والے تیل بردار جہازوں کی ناکابندی کے حکم پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا۔
چین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ چین تمام یکطرفہ دھونس آمیز رویوں کی مخالفت کرتا ہے، تمام ملکوں کے اپنی خود مختاری کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں، دنیا وینزویلا کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کی حمایت کرے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کو امریکی اثاثوں کی چوری، منشیات اور انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث قرار دیا تھا۔



