نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم نے وینزویلا میں شفاف انتخابات کامطالبہ کیا جوپورانہیں ہوا۔
وینزویلا کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندہ اقوام متحدہ نے کہا کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی۔
امریکی نمائندہ نے کہا کہ وینزویلا کی صورتحال کئی سال سے خطے کیلئے خطرہ تھی، صدروینزویلا اوران کی اہلیہ پر سنگین الزامات ہیں، ہمارے فوجی کراکس گئے، صدرمادورو کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کو دہائیوں سے داخلی عدم استحکام، اقتصادی مسائل کا سامنا ہے، وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی عروج پر تھیں۔
امریکی نمائندہ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا میں معاملات امریکا چلائے گا، وینزویلا کے پڑوسی ممالک امن کے اصولوں اور قوانین پر عمل کریں۔



