واشنگٹن: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ مفاد کے تحفظ پر اتفاق بھی کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کا مزید بتانا تھا کہ ملاقات میں مشروق وسطیٰ سمیت علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے، سعودی وزیر خارجہ نے چیئرمین ایوان نمائندگان برائن ماسٹ اور رکن کانگرس گریگوری میکس سے بھی ملاقات کی۔



