نیویار: (دنیا نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی اور کانگریس ویمن الہان عمر نے منیاپولیس میں سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ چھاپے ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں، نیویارک تارکین وطن کے حقوق کیلئے کھڑا ہے، نیویارک کے رہائشی چاہتے ہیں کہ وہ شہر میں محفوظ رہیں۔
کانگرس ویمن الہان عمر نے کہا کہ آئی سی ای کے اقدامات نا قابل معافی اور قابل مذمت ہیں، کمیونٹیز کی حفاظت کے بجائے شہریوں کے قتل کا سلسلہ شروع کیا گیا، یہ ریاستی تشدد اور ناقابل معافی ہے، آئی سی ای کو جواب دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکی شہر منیاپولس میں امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے چھاپے کے دوران ایک اہلکار فائرنگ کر کے خاتون کی جان لے لی، واقعہ رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف آپریشن کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا تھا۔



