برلن: (دنیا نیوز) جرمن صدر فرینک والٹر نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی عالمی نظام اور اقدار کیلئے خطرہ ہے۔
جرمن صدر فرینک والٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالمی نظام کو نقصان پہنچایا، طاقتور ممالک قوانین کی خلاف ورزی کر کے عالمی استحکام خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
فرینک والٹڑ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات کے لیے عالمی قواعد اور ضوابط توڑ رہا ہے، عالمی جمہوریت اور طے شدہ قوانین پر امریکا کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔
جرمن صدر نے کہا کہ امریکا کا رویہ یورپی اتحادیوں کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔
فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر عالمی امور میں تسلط خطرناک اور ناقابل قبول ہے، دنیا کو لٹیروں کا اڈہ بننے سے بچانا ضروری ہے۔



