سپریم کورٹ نے ٹیرف کیخلاف فیصلہ دیا تو اربوں ڈالر واپس کرنے پڑسکتے ہیں: ٹرمپ

Published On 13 January,2026 03:32 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا تو امریکا کو سیکڑوں ارب ڈالر واپس کرنے پڑسکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سرمایہ کاری کے ری فنڈز شامل ہوں تو رقم کھربوں ڈالر تک جا سکتی ہے، فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری میں سرمایہ کاری کا بھی ازالہ کرناہو گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو امریکا کیلئے ادائیگیاں تقریبا ناممکن ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں، جو کہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے، قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ خلاف آیا تو شدید بحران کا شکار ہو جائیں گے۔

امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ جب امریکا مضبوط ہوتا ہے تو دنیا بھی مضبوط ہوتی ہے۔