چین نے ایران پر امریکا کے حملے کی مخالفت کر دی

Published On 12 January,2026 08:25 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایران پر امریکا کے حملے کی مخالفت کر دی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس میں امریکی حملے کی مخالفت کی اور کہا کہ چین دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملکی کی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ چاہتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ایران اور ایرانی عوام مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے۔