ٹرمپ کا انجام بھی وہی ہو گا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کا ہوا: ایرانی سپریم لیڈر

Published On 13 January,2026 01:44 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ کا انجام بھی وہی ہو گا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کا ہوا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا غرور میں ڈوبا شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، ٹرمپ کو یہ سمجھنا چاہئے اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا بھی ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں فرق ہوتا ہے، باہر سے دہشت گردوں کو ملک میں داخل کیا گیا جنہوں نے مساجد کو آگ لگائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل شرپسندوں کو ہدایات دے رہے ہیں، لوگ اپنے بچوں کو فسادیوں اور دہشت گردوں کے ساتھ شامل نہ ہونے دیں، معاشی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔