حکومت کے حق میں عظیم ریلیوں نے غیرملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا: ایرانی سپریم لیڈر

Published On 13 January,2026 07:33 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے، آج ہونے والی عظیم ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن قوتیں ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرنا چاہتی تھیں، تاہم ایرانی عوام نے ان سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم، شعور اور قومی شناخت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔