انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران گر گیا، 11افراد ہلاک

انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران گر گیا، 11افراد ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا، طیارہ یوگیا کارتا سے مکاسر جا رہا تھا جس میں  مسافروں سمیت 11 عملے کے افراد سوار تھے۔

دوسری جانب انڈونیشیائی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کا آخر ی بار رابطہ دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا، تلاش کے لیے ماروس ضلع کے پہاڑی علاقے میں زمین اور ہوائی سرچ آپریشن جاری ہے۔

سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور زمینی افواج کے ساتھ سرچ آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران بعض مقامات پر ملبہ اور چھوٹی آگ کے آثار بھی دیکھے گئے، پہاڑی اور دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا۔

 طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 3 مسافر سوار تھے جو افسوسناک حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ یہ طیارہ انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ (IAT) کے بیڑے کا حصہ تھا جسے سمندری نگرانی مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔