دنیا
خلاصہ
- کوپن ہیگن: (دنیا نیوز) ڈنمارک کے وزیراعظم نے گرین لینڈ پر امریکا سے مذاکرات کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ امریکی صدر کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
تاہم امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ملکیت حاصل ہونی چاہیے، اس علاقے میں نایاب معدنیات نہیں اس کی سٹریٹجک اہمیت ہے۔
اس سے قبل ڈنمارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی کے بعد اپنے خود مختار علاقے گرین لینڈ میں مزید فوجی بھیج دیے تھے۔
ڈنمارک کے میڈیا کے مطابق رائل ڈینش آرمی کے سربراہ پیٹر بوئسن سمیت 58 فوجی مغربی گرین لینڈ کے شہر کانگرلوسواک پہنچے جہاں پہلے سے تقریباً 60 فوجی موجود تھے۔