دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیدی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمن کے رویئے اور نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دشمن کے ہر ممکنہ اقدام کے لئے منصوبہ موجود ہے، 12 روزہ جنگ سے ثابت ہو چکا ایران کے خلاف فوجی آپریشن ناکام ہے۔
آئی آر جی سی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کا ماحول بنا کر خوف پھیلانا اور بحری جہاز تعینات کرنا امریکا کا پرانا حربہ ہے۔