خلاصہ
- پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کر دی۔
ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں آئی آر جی سی کو شامل کرنے کی حمایت کریں گے، اس حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو برسلز میں ہوگا۔
— Jean-Noël Barrot (@jnbarrot) January 28, 2026
خیال رہے کہ یورپی یونین کے کچھ ارکان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ پیر کے روز اطالوی وزیر خارجہ نے بھی ملک کی سابقہ پوزیشن کو تبدیل کرتے ہوئے ایسے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ روز فرانس نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل رکھنے کی مخالفت کی تھی، اس پر یورپی سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ پیرس کو تشویش ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے جیسے اقدام سے تہران کے ساتھ مواصلاتی راستے مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔