ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرے گا، امریکی وزیر دفاع

ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرے گا، امریکی وزیر دفاع

ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا تمام آپشنز استعمال کرنے کیلئے تیار ہے، ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ امریکا نے اپنا بحری بیڑہ مشرقی وسطیٰ میں تعینات کر دیا ہے، گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بحری بیڑہ تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔