دنیا
خلاصہ
- دبئی: (دنیا نیوز) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے دبئی میں نوبیل انعام یافتہ افراد کی 3 روزہ کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دبئی سمٹ میں 150 سے زائد عالمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، اجلاس میں مصنوعی ذہانت اور کوانٹم سائنس پر گفتگو کی جائے گی۔
ماہرین نے سمٹ کے پہلے روز بنیادی سائنسی تحقیق سےعالمی پالیسی سازی پر زور دیا، یہ عالمی سائنسی اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا، متحدہ عرب امارات میں نئے عالمی سائنسی مرکز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔