مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا سپیشل فورسز کے اہلکاروں نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو مجلتا کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے مجلتا میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوجیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی،ایک بھارتی افسر نے 2 نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔