اسلحے کی فروخت پر چین کا امریکہ کو دوٹوک پیغام

اسلحے کی فروخت پر چین کا امریکہ کو دوٹوک پیغام

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ تائیوان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں اہم دفاعی نظام شامل ہیں جبکہ چین نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فروخت بیجنگ واشنگٹن تعلقات میں سنجیدہ رکاوٹ بن سکتی ہے، خاص طور پر صدر ٹرمپ کے اپریل میں بیجنگ جانے والے دورے کے تناظر میں۔

بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے امریکا کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے ورنہ دوطرفہ تعلقات میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون پر خبردار کیا ہے کہ اسلحے کی فروخت جیسے اقدامات تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں جبکہ بیجنگ کا کہنا ہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور کسی بھی غیر ملکی اسلحے کی فروخت کو اس کی خودمختاری پر برا اثر اور امن کیلئے خطرہ تصور کرتا ہے۔

.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے