دنیا
خلاصہ
- جنیوا: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے سامنے سرجھکانا سرے سے ہمارے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کیئے جینوا پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جینیوا پہنچنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ منصفانہ معاہدے کے لیے جنیوا آئے ہیں، دھمکیوں کے آگے سرنہیں جھکائيں گے،
عباس عراقچی نے کہا کہ منصفانہ اور متوازن معاہدے کے لیے یہاں آئے ہیں منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے حقیقی اقدامات میرے دورہ جینوا کا ایجنڈا ہے۔