برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے چرچ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے چرچ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

برطانوی حکام کے مطابق آگ لندن کے جنوبی علاقے ساؤتھ ہال کے ساؤتھ روڈ پر واقع عبادت گاہ کی عمارت کے نچلے حصے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل اور چھت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے 10 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور 70 اہلکار موقع پر موجود تھے جنہوں کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو لیا۔

عوام کی جانب سے ہنگامی نمبروں پر متعدد کالز موصول ہونے کے بعد قریبی فائر سٹیشنز سے عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا جس کے بعد امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی۔