برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشے کی بنیاد پر اجازت مسترد کی، امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز معاہدے پر اعتراض کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کیلئے ڈیاگو گارسیا اور آر اے ایف فیئر فیلڈ ضروری ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان اس نئے تنازعے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔