دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے حق میں کئی دلائل موجود ہیں، ایران کیلئے دانشمندی اسی میں ہے کہ معاہدہ کر لے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ واپس آئیں گے، ایران سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں، مزید پیشرفت کا انتظار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے، رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کیرولائن لیویٹ کا مزید کہنا تھا کہ شٹ ڈاؤن کے معاملے پر ابھی تک صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹ ارکان سے براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔