عمان کی ثالثی میں ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کل جنیوا میں ہوں گے

عمان کی ثالثی میں ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کل جنیوا میں ہوں گے

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے، عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کت درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منگل سے شروع ہوگا۔

جنیوا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان میں ہوا تھا، جس میں بات چیت مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔