خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی متعددریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعض علاقوں میں 22 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، مسلسل سردی اور میگا برفانی طوفانوں نے شہریوں کو پریشانی سے دوچار کر دیا۔
نیویارک ، فلاڈیلفیا، نیوجرسی، پنسلوانیا، رہوڈآئلینڈ کنیکٹی کٹ، میسا چوسٹس سمیت 11 ریاستوں میں وارننگز جاری کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک اور نیوجرسی میں سفری پابندی لگا دی گئی، شہری گھروں تک محدود ہو گئے، 40 ملین سے زائد افراد موسمی وارننگز کی زد میں آگئے۔
سفری نظام درہم برہم ہو گیا، 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ متعدد ری شیڈول ہو گئی، جے ایف کے اور نیوارک ایئرپورٹس پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 9 برس بعد نیویارک میں بلیزرڈ وارننگ نافذ کی گئی ہے، 60 کی دہائی کے بعد اتنی شدید برف باری کبھی نہیں دیکھی، کئی شہروں میں سکول بند، آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیا گیا۔
سرکاری دفاتر بند ہیں، ملازمین کو گھروں سے کام کی ہدایت کی گئی ہے، تیز ہواؤں اور برف سے 5 لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس محدود، ٹرین اور بسیں متاثر ہوئیں، موسمی ماہرین نے مزید شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔