مشرقی امریکی ساحل شدید برفانی طوفان کی زد میں، الرٹ جاری

مشرقی امریکی ساحل شدید برفانی طوفان کی زد میں، الرٹ جاری

خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں ایک سے دو فٹ برف باری متوقع ہے جبکہ تیز ہواؤں کا 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے سفری حالات انتہائی خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے، ساحلی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جس کے باعث نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، حکام کی جانب سے پیر کی صبح کا سفر انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔