ایران کا امریکا کو جوہری مذاکرات کی کامیابی کیلئے حد سے زائد مطالبات ترک کرنے کا پیغام

ایران کا امریکا کو جوہری مذاکرات کی کامیابی کیلئے حد سے زائد مطالبات ترک کرنے کا پیغام

ایران نے امریکا کو جوہری مذاکرات کی کامیابی کیلئے حد سے زائد مطالبات ترک کرنے کا پیغام بھیج دیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا جوہری مذاکرات میں کچھ معاملات پر اتفاق اور کچھ پر اختلاف برقرار ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی غلط اندازے اور حد سے زیادہ مطالبات سے گریز کیا جانا چاہئے، جوہری امور سے متعلق اقدامات اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ویانا میں مزید مذاکرات بھی ہوں گے۔