دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکیو روبیو نے کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں پر مذاکرات سے مسلسل انکار کررہا ہے، ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایران کا معاملہ سفارتکاری سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پر بات نہ کرنا بڑا مسئلہ ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہیں، ایران کے پاس روایتی جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں، ایران کے روایتی جوہری ہتھیار امریکا پر حملے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران یورینیم افزودہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، ٹرمپ ایران کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، ایران فی الحال یورینیم افزودہ نہیں کررہا، سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہے گی۔