چاہتے ہیں جنگ نہ ہو اور نہ ہی حالات خراب ہوں، ایرانی صدر

چاہتے ہیں جنگ نہ ہو اور نہ ہی حالات خراب ہوں، ایرانی صدر

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی توقع ہے، سپریم لیڈر کی رہنمائی میں مذاکراتی عمل آگے بڑھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہوگا، فریقین کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہوں گے۔

ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہیں، جبکہ ایرانی نائب وزیر خارجہ، قائم مقام قانونی امور کے اعلیٰ عہدیدار اور جوہری ماہرین بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ادھر امریکا کی جانب سے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، امریکی نمائندہ اور سابق مشیر جیرڈ کشنر اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سمیت دیگر کا مذاکراتی عمل میں شرکت کا امکان ہے۔