دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ عرب ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کو طول دے کر جوہری ہتھیار بنانے کی تیاری کر رہا تھا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایرانی قیادت نے مذاکرات کا راستہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا، ایران نے امن سے انکار کیا، جو بویا اس کا خمیازہ بھگتا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ایران کے 20 بحری جنگی جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ صرف دھمکیاں نہیں دیتے، عمل بھی کرتے ہیں۔