دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے امریکی فوج کے انخلا اور بحری بیڑے تباہ کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں۔
ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے جاری بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، لڑاکا طیارے گرانے اور 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز ہر گھنٹے کے حساب سے ایرانی فضائی حدود میں حملوں کو بڑھا رہی ہیں، فضائی، زمینی اور بحری طاقت کے ذریعے 20 سے زائد ایرانی جہاز تباہ کیے جا چکے۔
سینٹ کام کے مطابق 4 روز میں ایرانی ڈرون لانچز میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے، ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل لانچز میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی فوج کی طاقت اور آپریشنل صلاحیت کا کوئی مقابلہ نہیں۔