بحری جنگی جہاز اگلے دو ہفتوں میں قبرص پہنچ جائے گا، برطانوی سیکرٹری دفاع

بحری جنگی جہاز اگلے دو ہفتوں میں قبرص پہنچ جائے گا، برطانوی سیکرٹری دفاع

ایک بیان میں برطانوی سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا کہ قبرص میں کسی دوسرے ملک سے زیادہ لڑاکا طیارے اور معمول کے اہلکاروں کے علاوہ مزید 400 دفاعی ماہرین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کر رہے ہیں تاکہ برطانوی اہلکاروں، برطانوی اڈے، قبرص اور خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کر سکیں۔

برطانوی سیکرٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین سے نہیں معلوم کہ ایران کیا کرے گا، لیکن برطانیہ اپنے لوگوں، فورسز اور اتحادیوں کا تحفظ کرے گا۔