دنیا
خلاصہ
- فلوریڈا:(دنیانیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران میں ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہم نےایران کی نیوی،فضائی طاقت اورمواصلاتی نظام کوتباہ کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا، ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایرانی بحریہ کے 42 جہازوں کو مار گرایا، ایران کئی دہائیوں تک کمزور رہے گا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آج ایران کو سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایران کے رویے کی وجہ سے سخت کارروائی کا سامنا ہے، ایران کے مزید علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔