دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے اس بات کا مکمل عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی سر زمین، سمندری و فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹیلی گرام چینل کے ذریعے جاری کیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب اور دیگر سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پانی صاف کرنیوالے پلانٹ پر حملہ مایوس کن جرم ہے:عباس عراقچی
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت جاری ہے، سعودی حکام یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی زمین ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔