دنیا
خلاصہ
- ابوظہبی: (دنیا نیوز) امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کی مسلح افواج کے دو اہلکار آج ریاست میں اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کے دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال جاری ہے اور ایران خلیجی خطے پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔
.jpg)
وزارتِ دفاع نے مرنے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلح افواج کے دو اہلکار قومی فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔