ٹرمپ کے پاس 2 اختیارات ہیں، وہ 14 دنوں میں جنگ ختم کر سکتے ہیں: سابق امریکی سفیر

ٹرمپ کے پاس 2 اختیارات ہیں، وہ 14 دنوں میں جنگ ختم کر سکتے ہیں: سابق امریکی سفیر

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق امریکی سفیر ایلیٹ ایبرامز نے کہا کہ یا تو حکومت کے خلاف کسی قسم کی بغاوت ہوگی یا ایک دو ہفتوں میں صدر ٹرمپ اعلان کر دیں گے کہ جنگ ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنگ خاتمے پر کہا جائے گا کہ ہم نے جو اہداف طے کیے تھے وہ مکمل ہو گئے ہیں، اب یہ ختم ہو چکا ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ بس جنگ ختم کر دیں گے۔