آبنائے ہرمز کی بندش: امریکا کے بی 52 بمبار طیارے ایران روانہ، فوج بھیجنے کا بھی اعلان

آبنائے ہرمز کی بندش: امریکا کے بی 52 بمبار طیارے ایران روانہ، فوج بھیجنے کا بھی اعلان

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ بی 2 بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی دوبارہ طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکا نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی سینٹرل کمانڈ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے، یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل اور امریکا کے 5 ڈرونز تباہ کر دیے
پاسداران انقلاب کے مطابق تبریز، اندیمشک، تہران، فیروز آباد، بندر عباس میں ڈرونز تباہ کیے، فضائی دفاعی کارروائیوں میں جدید ڈرونز اور بیٹر 4، ہرماس، ایم کیو 9 کو تباہ کیا گیا، جنگ کے آغاز سے اب تک 114 مختلف ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملے
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فوجیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا، لبنانی فلسطینی سرحد پر واقع شہر کفركلا میں فاطمہ گیٹ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے اجتماع کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو اسرائیل کیخلاف ’طویل جنگ‘ کیلئے تیار کر لیا ہے، حزب اللہ رہنما نعیم قاسم

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شہر خیام کے جنوبی محلے میں دشمن فوج کے اجتماع کو بھی راکٹ حملے کے ذریعے نشانہ بنایا، یہ حملے حالیہ کشیدگی کے دوران حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ اقدام کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

کویت نیشنل گارڈ نے اہم مقامات کی جانب بڑھتا ڈرون مار گرایا
کویت نیشنل گارڈ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل جدان فاضل جدان نے بتایا کہ ایک ڈرون کو اس مقام پر گرا دیا گیا جہاں ٹاسک فورس کی ذمہ داری تھی، یہ کارروائی اہم مقامات کی حفاظت اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔

متحدہ عرب امارات سے اسرائیلیوں کا انخلا مکمل
امارات سے 2 فلائٹس پر 600 اسرائیلیوں کو مفت تل ابیب پہنچایا گیا، اسرائیلی شہریوں کی با حفاظت واپسی پر اسرائیل نے عرب امارات سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانیوں کی تعداد 1348 ہوگئی، 17 ہزار سے زائد زخمی

صیہونی حکام نے کہا کہ مشکل وقت میں عرب امارات اسرائیل دوستی مضبوط ثابت ہوئی، جنگ اور امن دونوں میں امارات اسرائیل دوستی برقرار ہے۔