امریکا کیساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے: عباس عراقچی

امریکا کیساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے پہلے بھی ایران کو مذاکرات کے نام پر بدترین دھوکا دیا ہے، علاقائی جنگ نے سفارت کاری کے تمام امکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض دھوکا اور بد ترین تجربہ ثابت ہوئے، اب امریکا پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔