عباس عراقچی اور سپیکر باقر قالیباف کی جان کو خطرہ ہے: ایران کا اقوام متحدہ کو خط

عباس عراقچی اور سپیکر باقر قالیباف کی جان کو خطرہ ہے: ایران کا اقوام متحدہ کو خط

خط میں کہا گیا عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف اسرائیل کے ہدف پر ہیں، میناب سکول پر حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا ہنگامی سیشن ہوا، درس گاہ پر حملے کی مذمت کی، تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے غیر قانونی جنگ مسلط کی، میناب کے سکول پر حملہ حادثہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، امریکا کے متضاد بیانات اس جرم کو چھپا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 600 سے زائد سکول تباہ یا متاثر ہوئے، امریکی اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔