جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شخص جاں بحق، 17 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شخص جاں بحق، 17 زخمی

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے ضلع صیدا میں ایک شخص جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور واقعہ میں اسرائیلی ڈرون نے کفر تبنیت میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جو اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کی تھی، تاہم اس حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے جب اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ملک میں دریائے لیتانی تک پیش قدمی اور قبضے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔