اسرائیلی فورسز کی مختلف پناہ گزین کیمپوں میں کارروائیاں، 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی مختلف پناہ گزین کیمپوں میں کارروائیاں، 3 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق ایک نوجوان کو بیت اللحم کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے پیٹ میں گولی ماری جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خبر رساں ادارے وفا کے مطابق قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں گولی مار کر دو افراد کو شہید کیا گیا، رپورٹس کے مطابق یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے جب مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔