مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی ٹرمپ سے ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کی اپیل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی ٹرمپ سے ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کی اپیل

خبر ایجنسی کے مطابق یہ امریکی صدر کو پوپ کی جانب سے براہ راست دی گئی غیر معمولی اپیل ہے جس میں خطے میں پھیلے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پوپ لیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر کسی ایسے راستے کی تلاش میں ہیں جس سے تشدد کی شدت میں کمی آئے اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات بڑھیں۔