آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر غور کیلئے برطانوی فوجی منصوبہ سازوں کا اجلاس طلب

آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر غور کیلئے برطانوی فوجی منصوبہ سازوں کا اجلاس طلب

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز کو قابلِ رسائی اور محفوظ بنانے کے عملی طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات برطانوی فضائی رجمنٹ کے گنرز نے ایک ’انتہائی خطرناک‘ علاقے میں پرواز کرنے والے متعدد ایرانی ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا۔