امریکہ سے مذاکرات کو میدان جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں: ابراہیم عزیزی

امریکہ سے مذاکرات کو میدان جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں: ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ تمام فیصلے قومی مفاد اور سکیورٹی کے اصولوں کے تحت کئے جاتے ہیں، ایران اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گا۔

ابراہیم عزیز نے کہا کہ امریکا نے دباؤ اور زیادتی پر مبنی رویہ اپنایا تو مذاکرات بے معنی ہوں گے، لبنان کا معاملہ نہایت اہم ہے اور جنگ بندی اس کی بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منجمد اثاثے بحال کرانا بھی اہم شرائط میں شامل ہے، تہران اپنے اصولوں سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔