جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 5 افراد شہید، 21 زخمی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 5 افراد شہید، 21 زخمی

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے جیبشیت پر رات گئے حملہ کیا، جس میں 4 بچے اور 9 خواتین زخمی ہوئیں، اسی دوران خیربت سلم میں ایک فضائی حملے میں ایک لبنانی فوجی اور اس کا بھائی شہید ہو گئے۔

لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی فوج نے موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرونز اور توپ خانے کے ذریعے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ غندوریہ کے علاقے میں بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

علاقے میں مسلسل حملوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے، اور جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔