ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث ہے: ترجمان اسماعیل بقائی

ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث ہے: ترجمان اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کئی ممالک مدد کیلئے تیار ہیں تاہم مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے، دوبارہ بات چیت کے انعقاد کا فیصلہ ہوتا ہے تو باضابطہ طور پر سب کو مطلع کریں گے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کیساتھ مذاکرات میں فوری نتائج کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، مذاکرات سے متعلق مخالفین کے بیانات اور ٹویٹس پر اعتبار نہ کریں۔