غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملے جاری ، ایک دن میں مزید7فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملے جاری ، ایک دن میں مزید7فلسطینی شہید

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اموات کے اضافے کا خدشہ ہے، اکتوبر2025 کے جنگ بندی بعد سے 828 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اِسی طرح میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکتوبر2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں 72ہزار 608 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اعداد وشمار میں ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو شامل نہیں کیا گیا، امدادی ٹیموں کو ضروری آلات کی کمی کے باعث لاشوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔