قزاقوں کی طرح کارروائی، کمائی ہی کمائی: ٹرمپ کے بیان پر میمز کا طوفان

قزاقوں کی طرح کارروائی، کمائی ہی کمائی: ٹرمپ کے بیان پر میمز کا طوفان

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح کام کر رہی ہے، ہم نے بحری جہاز پر چڑھائی کی اور جہاز قبضے میں لے لیا، ہم نے سامان، تیل سب کچھ لے لیا، یہ ایک بہت منافع بخش کام ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم قزاقوں کی طرح ہیں، ہم کسی حد تک قزاقوں جیسے ہیں لیکن ہم کھیل نہیں رہے، ایران جنگ سے جلدی نہیں نکلیں گے، تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران خطے کا غنڈہ بنا ہوا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کے خلاف ایک دن کی جنگ لڑنے گیا تھا اور 4 سال سے لڑ رہا ہے، جبکہ ہم 8 جنگیں ختم کروا چکے ہیں۔