شعور کا مظاہرہ کریں، نفرت کو مسترد کر دیں: لبنانی وزیراعظم کی شہریوں سے اپیل

شعور کا مظاہرہ کریں، نفرت کو مسترد کر دیں: لبنانی وزیراعظم کی شہریوں سے اپیل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نواف سلام نے کہا کہ سیاسی اختلافات چاہے کتنے ہی گہرے کیوں نہ ہوں، میں اظہار رائے کی آزادی کا حامی ہوں لیکن میں ہمیشہ اس بات سے خبردار کرتا آیا ہوں کہ ایسے طرزِ اظہار سے گریز کیا جائے جس میں ذاتی توہین، بہتان تراشی، ہراسانی اور غداری کے الزامات شامل ہوں، یہ سب جذبات کو بھڑکاتے اور کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔

لبنانی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں کشیدگی برقرار ہے اور حکومت پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، بصورت دیگر جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کا خدشہ ہے۔