آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے، یو کے ایم ٹی او

آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے، یو کے ایم ٹی او

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (ایم ٹی او) کے مطابق ایرانی بندرگاہ سرک کے مغرب میں تقریباً 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے اس کارگو پر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کارگو جہاز کے عملے کے تمام ارکان اس حملے میں محفوظ ہیں اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔